eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ججز کو دھمکی آمیز خطوط، تحریک انصاف کا فوری تحقیقات کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں زہریلے مواد کے خطوط کا مقصد ججز کو دھمکانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو خطوط کا مقصد سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ خطوط کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button