eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

امریکی مسلم تنظیموں کا وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کے بائیکاٹ کا اعلان

امریکی مسلم تنظیموں اور رہنماؤں نے آج وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

غزہ تنازع پر امریکی پالیسی کے خلاف امریکی مسلم رہنماوں نے احتجاج کیا۔

متعدد اسلامی تنظیموں نے وائٹ ہاؤس کے باہر افطار تقریب کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی افطار میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا اور امریکن مسلمز فار فلسطین شامل ہوں گی۔

امریکا میں اسلامی تنظیموں کا بائیڈن انتظامیہ سے غزہ میں جنگ بندی کرانے کا مطالبہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کا سالانہ افطار رمضان المبارک کے اختتام پر کیا جاتا ہے۔

افطار پارٹی میں امریکی انتظامیہ کے حکام اور مسلم اکثریتی ممالک کے سفراء کی شرکت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button