eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

جو کہا اس پر اصولی اسٹینڈ لیا، جو کہنا تھا خط میں لکھ دیا، تصدق جیلانی

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کہا ہے کہ آج بھی عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کا پابند ہوں، جو کہا اس پر اصولی اسٹینڈ لیا، جو کہنا تھا خط میں لکھ دیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ ریٹائرڈ جج ہوں، میڈیا پر نہیں آسکتا، کبھی نہیں کہا کسی دباؤمیں تھا اگر دباؤ تھا تو میرے ضمیر کا تھا۔ کیس کے میرٹ پر خط لکھا ہے۔

تصدق حسین جیلانی کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ جسٹس (ر) تصدق کو انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز واٹس ایپ پر بتائے گئے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تصدق جیلانی کو ٹی او آرز پڑھ کر سنائے۔

فیملی ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن ٹی او آرز میں رد و بدل نہیں، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے ٹی او آرز قبول نہیں کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button