eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

شہری نے کمرہ عدالت میں چیف جسٹس کے سامنے اپنا گلا کاٹ دیا

بھارت کے کرناٹک ہائی کورٹ میں شہری نے نامعلوم وجہ پر کمرہ عدالت میں چیف جسٹس کے سامنے تیز دھار چاقو سے اپنا گلا کاٹ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں شہری نے چیف جسٹس نیلے وپن چندر انجاریا کے سامنے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے بچا لیا گیا۔

گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی شناخت سری نواس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق میسور سے ہے۔

سری نواس کورٹ ہال ون کے داخلی دروازے پر سکیورٹی عملے کو ایک فائل تھما کر اندر داخل ہوا اور چیف جسٹس کی موجودگی میں گلا کاٹ دیا۔

سکیورٹی عملے نے فوری مداخلت کرتے ہوئے شہری کو روکا اور اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

سینئر سکیورٹی افسر نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ شہری عدالت میں انتہائی قدم اٹھائے گا، وہ کورٹ ہال ون سے داخل ہوا اور چاقو سے اپنا گلا کاٹا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے سکیورٹی عملے نے فوری طور پر اسے بچا لیا اور اسپتال منتقل کیا۔

ادھر، چیف جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ نے عدالت میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور انچاج سے پوچھا کہ شہری کس طرح چاقو سمیت عدالت میں داخل ہوا؟

چیف جسٹس نے پولیس کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button