eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں کو لرزا دینے والے زلزلے کی شدت کتنی تھی؟

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 213کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور دورانیہ 1منٹ تھا۔

آزادکشمیر، کیپی، پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جبکہ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس کے علاوہ دیربالا، لوئردیر، اسلام آباد، لاہور، صوابی، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سرگودھا، پنڈدادن خان، سرگودھا، مہمند، پشاور، مردان، بھلوال، بٹگرام، خیبر، جمرود، لنڈی کوتل، باڑہ، تیراہ، چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار، چوآسیدن شاہ، بونیر،چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ملاکنڈ، چارسدہ، کالاباغ، جلالپور بھٹیاں، مظفرآباد، شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button