eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

وزیرِ اعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو 45 ویں برسی پر خراجِ عقیدت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو 45 ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ میں بھٹو نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، ان کی کاوشوں سے پاکستان کو 1973ء کا متفقہ آئین ملا۔

اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےحالیہ فیصلے میں بھٹو کی سیاسی جدوجہد کی حقیقت پر مہر ثبت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے بھٹوکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button