eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مسجد میں اعتکاف کے دوران 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں بکی چوک میں پولیس نے مسجد میں اعتکاف کے دوران 13 سالہ لڑکے کو ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خبر کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، مقدمہ درج کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، اس پر مسجد اعتکاف بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا الزام ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز رپورٹ ہوا تھا، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کا مبینہ طور پر ریپ کرنے والا شخص بھی اسی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا تھا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ امام مسجد کا کہنا ہے کہ ملزم انہیں سنگین دھمکیاں دے رہا ہے۔

متاثرہ لڑکا مسجد میں حفظ کر رہا تھا، لڑکے کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button