eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ججز کے خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ میں نیا انکشاف

ہائیکورٹ ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ ججز کو ملنے والے خطوط پر پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

فارنزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاؤڈر میں آرسینک یعنی سنکھیا کی 15 فیصد مقدار پائی گئی، آرسینک ایک زہریلا مواد ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاوڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے۔ آرسینک کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو ملنے والے خطوط کی رپورٹ 2 روزمیں موصول ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button