eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

این اے 47 اور 48 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

 قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 اور اڑتالیس کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 اور 48 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شعیب شاہین اور علی بخاری نے عدالت میں آراو کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ، جس میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی۔

وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فارم45 موجود ہیں، آر او نے طارق فضل چوہدری کو جتوانے کا فارم 47جاری کیا۔

این اے سینتالیس اسلام آباد ٹو سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور این اے اڑتالیس اسلام آباد تھری سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

شعیب شاہین این اے47 سے اور علی بخاری این اے 48 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزادامیدوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button