eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کارروائیوں میں بھارتی انٹیلی جنس کے سلیپر سیلز ملوث ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں لوگوں کو قتل کروایا، بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دفتر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مغربی ممالک میں بھارتی آپریشنز میں خالصتان تحریک کے سکھ علیحدگی پسندوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی انٹیلی جنس افسران کے مطابق بیرون ملک پر توجہ کا رجحان 2019 میں پلوامہ حملے سے شروع ہوا۔

بھارتی انٹیلی جنس نے اسرائیلی اور روسی خفیہ ایجنسیوں سے متاثر ہو کر بیرون ملک کارروائیاں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button