eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کل تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

پی کے 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ ووٹنگ کے پیش نظر کل تمام سرکاری اداروں بشمول تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز میں کل دوبارہ ووٹنگ ہوگی ، جس کے باعث ڈپٹی کمشنر نے کل تمام سرکاری اداروں بشمول تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

یاد رہے 8 فروری کو درہ آدم خیل ،جواکی میں شرپسندعناصر نے پولنگ اسٹیشنوں میں توڑپھوڑکی تھی اور بیلٹ پیپر ضائع کرنے کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کا جائزہ لیا، رپورٹس کے مطابق ایک تنظیم کے دہشت گردوں نے پولنگ کا مواد چھینا اور تباہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button