خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزگل محمد محافظ نسیم سمیت شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرگل محمد کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
منجیوالہ روڈ پر ہوئے حملےمیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محافظ سمیت شہید ہوگئے جبکہ 2اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ڈی ایس پی گل محمدخان اوراہلکارکوزخمی حالت میں سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیاگیا تاہم زخمی ڈی ایس پی گل محمد اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے جبکہ 2 زخمی اہلکار زیرعلاج ہے۔
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ڈی ایس پی گل محمدخان ودیگرکی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں پولیس اوراعلیٰ عسکری حکام ، پولیس اہلکاروں اورشہداکےلواحقین نےشرکت کی۔