وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی رفتار کو سراہا جبکہ شہباز شریف نے شاہ سلمان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور وفد کے پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔
افطار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔