eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

جہلم، مدرسے کے 10 طالبعلموں سے مبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار

جہلم کی تحصیل دینہ میں مدرسے کے معلم کی 10 طالب علموں سے مبینہ بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متاثرہ طالب علموں کی عمریں 12 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 طالب علموں سے بدفعلی کا مقدمہ مدرسے کے معلم کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ 14 سالہ طالب علم کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم طالب علموں کو گزشتہ کئی ماہ سے بدفعلی کا نشانہ بنارہا تھا۔

پولیس نے ملزم کو سول جج وقاص احمد کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button