کراچی میں ماہ رمضان کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 شہری جاں بحق ہوئے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 6780 وارداتیں پیش آئیں۔
ماہ رمضان میں 20 گاڑیاں چھینی اور 130 سے زائد چوری کی گئیں، جبکہ 830 موٹرسائیکلیں چھینی اور 4200 چوری ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں ایک ماہ کے دوران موبائل چھیننے کے 1600 کے قریب واقعات پیش آئے