eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

رمضان میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد وزن کم کرنے میں کامیاب

رمضان المبارک کے دوران پاکستانیوں کی بڑی تعداد وزن کم کرنے میں کامیاب رہی۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق 56 فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سروے میں کے دوران پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے روزوں کی وجہ سے وزن میں کمی آنے کا اعتراف کیا البتہ 7 فیصد نے وزن میں اضافے کی شکایت کی اور کہا کہ روزوں کی باوجود وزن بڑھ گیا۔

سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں نے وزن میں کسی قسم کا کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔

گیلپ پاکستان کے مطابق وزن کم ہونے کا سب سے زیادہ 30 سے 50 سال کی عمر کے افراد نے کہا، جن کی شرح 58 فیصد نظر آئی جبکہ وزن بڑھنے کی سب سے زیادہ شکایت 30 سال کی عمر کے 10 فیصد نوجوانوں نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button