eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

علی امین گنڈا پور عید پیکیج تقسیم کی تصاویر شائع کرنے پر برہم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے معاملے کے بارے میں متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نےشفاف طریقے سےساڑھے8لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکیج اکاونٹس کےذریعےتقسیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ 17ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button