eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملوں کا آغاز

دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد منھ توڑ جواب کے طور پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے شروع ہو گئے ہیں۔

ان حملوں سے غاصب صیہونی حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے اور پورے مقبوضہ فلسطین میں ہلچل مچ گئی ہے اور افرا تفری کا ماحول ہے۔ غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہے اور صیہونی حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔

امریکی حکام نے بھی اسرائیل پر ایران کے حملے کی تصدیق کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون فائر کیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کروز میزائل بھی فائر کر دیے ہیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون فائر کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

ادھر ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button