eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کیا ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ ایران کو بڑی گیم میں پھنسانے کی سازش تھی؟

ہفتے کی رات ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والا حملہ اس سے کہیں زیادہ شدید تھا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اس پر اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔

لیکن یہ ناگزیر تھا کیونکہ ایران دمشق میں اپنے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کو اپنی خودمختاری کی کُھلی خلاف ورزی کے طور پر دیکھ رہا تھا۔

اور شاید اسرائیل کا ارادہ بھی یہی تھا کہ وہ ایران کو خطے میں اسرائیلی اور امریکی مفادات پر اپنی علاقائی پراکسیوں (حزب اللہ اور حوثی) کے ذریعے نقصان پہنچانے کے بجائے کچھ آگے کا اقدام اٹھائے۔

اور اب آگے کا لائحہ عمل اسرائیل کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ ایران پر کس حد تک اور کتنی شدت سے جوابی وار کرے گا۔ وہ ایران جس کے پاس اسرائیل کی طرح جدید ترین فضائی دفاعی نظام نہیں ہے۔

مزید کشیدگی خطے کو حقیقی معنوں میں خطرناک صورتحال اور نامعلوم حدود تک لے جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button