eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کیا امریکا ایران پر اسرائیلی حملے میں ساتھ ہوگا؟ امریکا بول اٹھا

ایران کے اسرائیل پر 200 سے قریب ڈرون اور میزائل حملے داغے جانے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں میں دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو امریکا کی غیرمتزلزل اور مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے انہیں (نیتن یاہو کو) بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے غیر معمولی حملوں کے خلاف اپنے دفاع اور اس نوعیت کے حملوں کو پسپا کرنے کی قابل ذکر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اپنے دفاع کا مظاہرہ کر کے ’اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے سے دوچار نہیں کر سکتے ہیں۔‘

’ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دیں گے‘
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کامریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

امریکی سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو واضح کیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button