بجلی صارفین پر ایک اوراضافی بوجھ لادنے کی تیاریاں،بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اضافے کی درخواست مارچ 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی اور سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرافیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جس کا اپریل کے بلزمیں فروری 2024کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا گیا۔اپریل کے بلز میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کاصارفین پرتقریبا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔