eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اسرائیل کے کسی نئی حملے کا زیادہ طاقت اور سکینڈز میں جواب دیں گے: ایران

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو تہران پوری قوت سے جوابی کارروائی کرے گا اور چند سکینڈزمیں اسرائیل کو جواب دے گا۔

ایران کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں غیرمعمولی کشیدگی اور اسرائیل اور ایران کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک گذشتہ ہفتے کئے گئے ایرانی حملے کا جواب دینے کے منصوبوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ان کے پاس ایرانی حملے کا جواب دینے کے لیے ایک سے زاید آپشنز ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ تہران کے ملک کے مفادات کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اقدام پر ان کا ملک سخت ردعمل دے گا۔

ایران کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ علی باغیری کنی نے خبردار کیا کہ "ان کا ملک اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا چند سیکنڈ میں جواب دے گا”۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلیوں نے "اس اپریل کے شروع میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بمباری کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا اور ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کے حقیقی امتحان کے لیے آئینی کور فراہم کیا‘‘۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ "اپنی سٹریٹجک غلطی کو دوسری غلطی کے ساتھ نہ سمجھیں، کیونکہ اگر وہ اسے دہراتے ہیں تو انہیں مزید مضبوط، سخت اور تیز دھچکا لگنے کا انتظار کرنا ہوگا۔ اس بار انہیں 12 دن نہیں دیئے جائیں گے۔ایک دن اور گھنٹہ بھی نہیں بلکہ سیکنڈوں میں جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیل پر کئے گئے حملے کے جواب میں کوئی بھی جوابی کارروائی اسرائیل کو مہنگی پڑے گی۔ ایران اسرائیل کو زیادہ طاقت کے ساتھ اورچند سکینڈز میں جواب دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button