eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

صوبے بھر کی سڑکوں کے گرد ایک لاکھ درخت٬ مریم نواز کی نئی ہدایات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کے اطراف شجر کاری کا حکم دیتے ہوئے گوجرانوالا لاہور ایکسپریس وے کے اطراف ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایس ایل تھری کی جلد تکمیل کا حکم جاری کرتے ہوئے مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہیں ، سیوریج کا نظام بھی ٹھیک کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف اضلاع کے ارکانِ اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button