کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد نے خود کو اڑایا، دوسرے کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، خود کش حملہ آور پیدل چل کر آیا تھا۔ گاڑی میں موجود تمام غیرملکی مہمان محفوظ ہیں۔
مارے گئے دونوں افراد خودکش بمبار بتائے جاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق مزید معلوم اکھٹی کی جارہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ گاڑی غیر ملکیوں کی تھی۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر دھماکا خودکش حملہ تھا۔
گاڑی میں 4 غیر ملکی سوار تھے، صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب گاڑی روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی۔ جس کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ گاڑی میں موجود تمام غیرملکی مہمان محفوظ ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک اور مبینہ خودکش حملہ آور تھا جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ دنوں اسی علاقے سے دہشت گردوں کے سراغ ملے تھے۔
دھماکے سے تین راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں ۔