eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اسرائیلی کیخلاف احتجاج پر گوگل کے 2 درجن سے زائد ملازمین برطرف

گوگل نے اسرائیلی حکومت سے معاہدے پر احتجاج کرنے والے اپنے 2 درجن سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔

خیال رہےکہ گوگل اور ایما زون نے اسرائیل سے مصنوعی ذہانت اور نگرانی سے متعلق ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے ایک پراجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکا کے مختلف شہروں میں گوگل کے دفاتر میں ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اسرائیلی معاہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

گوگل کے نیویارک اور Sunnyvale دفاتر کے اندر داخل ہوکر اسرائیلی معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 احتجاجی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button