eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ایرانی ایئر سپیس بند٬ ا اسرائیلی جارحیت کا جواب دیں گے٬ ایران ایران کے وزیر خارجہ کا انتباہ

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، ملک کا سرکاری میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ ایران کے بڑے شہروں بشمول اصفہان اور تہران پر پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی جوابی کارروائی پر ان کے ملک کا ردعمل ’فوری اور بڑے پیمانے پر‘ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

اس ہفتے کے شروع میں انھوں نے کہا کہ سنیچر کے روز ان کے ملک کا اسرائیل پر حملہ (جس میں 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل شامل تھے) ’جائز دفاع کے حق کا استعمال‘ تھا۔

ایران کی جانب سے یہ حملہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے اُس حملے کے نتیجے میں کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری اسرائیل واضح الفاظ میں قبول تو نہیں کرتا ہے لیکن اس حوالے سے اقوامِ عالم میں عام رائے یہی ہے کہ اس حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔

دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں ایران کے سینیئر کمانڈرز سمیت سات ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button