eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اہم اعلان ہوگیا

ملک کے مختلف شہروں میں کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ضمنی الیکشن کے پیش نظر پجاب کے 13 شہروں میں کل موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جن میں لاہور،گجرات،ڈی جی خان، شیخوپورہ،صادق آباد،چکوال،تلہ گنگ، علی پور،ظفروال،بھکر،قصور،شیخوپورہ،علی پورکوٹ چٹھہ شامل ہیں۔

یاد رہے وزارت داخلہ پنجاب نے ضمنی الیکشن میں تیرہ شہروں میں سروس کی بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھاتھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کےدوران تیرہ شہروں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

خیال رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button