eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بیٹی کے گینگ ریپ کا بدلہ ماں باپ نے لے لیا، جرم کی فلمی کہانی

کراچی میں بیٹی کے مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ لینےکے لیے والدین نے ملزم کوگولیاں مار دیں۔

اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات فائرنگ سے شہری باسط کے زخمی ہونے کا معاملہ مبینہ طور پر اکتوبر میں پنجاب کے ضلع لیہ میں ہونے والے گینگ ریپ کا شاخسانہ نکلا۔

مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار ملزمہ اور شوہر کے مطابق باسط نے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف پنجاب کے شہر لیہ میں مقدمہ درج کرایا تھا مگر کچھ ہفتوں بعد چاروں ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی، مقدمے میں باسط کا نام نہیں تھا۔

خاتون نےگینگ ریپ کے مبینہ مرکزی کردار کو بہانے سے کراچی میں اورنگی ٹاؤن نالےکے قریب بلایا اور موقع پا کر ملزم کے پیٹ میں گولی ماردی جبکہ دوسری گولی خاتون کے شوہر نے کمر میں ماری۔ دونوں ملزم کو مردہ سمجھ کے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بیٹی کے مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ لینےکے لیے خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر باسط کو گولیاں ماریں، لیکن اب تک کی تفتیش میں باسط کےگینگ ریپ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی باسط کے کزن زیادتی میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا دعویٰ ہےکہ زیادتی کے واقعے میں باسط بھی شامل ہے۔ زخمی باسط کی حالت تشویشناک ہے اور وہ عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button