eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پاک ، ایران تعلقات پر ملیحہ لودھی کا دبنگ مؤقف

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر اہراہیم رئیسی سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button