eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ایران کے صدر کی قائد اعظم کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران قائد اعظم کے مزار پرحاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ  سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی مزار قائد سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچیں گے جہاں ان کی وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات ہوگی۔

اس دوران ایرانی صدر کو جامعہ کراچی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا جائے گا اور وزیر اعلی ہاؤس میں شاندارعشائیہ بھی دیا جائیگا ۔

شیڈول کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی کل صبح کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button