ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے، ایئرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ سندھ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔
وزیر مہمان داری وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بھی ایران کے صدر کو الوداع کیا، ایرانی صدر نے دورہ پاکستان میں صدر مملکت، آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔
اس کے علاوہ ایران کے صدر نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی، دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا گیا۔
واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کئے گئے شارع فیصل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے نمائش آنے والا روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، ضیاء الدین احمد روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔
ضیاء الدین احمدروڈ سے شاہین کمپلیکس جانیوالی سڑک بند ہے، اس کے علاوہ میٹروپول سگنل سے پی آئی ڈی سی آنے اور جانیوالی سڑک بند ہے۔