عرب دنیا میں اپنی سیریز ”الشفق الفخر“ اور ”کرم“ سے مشہور ترک اداکار چاغلار ارتغرل بچپن میں اساتذہ سے کھائی مار کا بدلہ لینے کیلئے اسکول خرید کر اسے مسمار کردیا۔
چاغلار ارتغرل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک منہدم عمارت کے سامنے کھڑے ہیں، انہوں نے پوسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ ان کا سابقہ اسکول تھا جسے انہوں نے خرید کر گرا دیا
چاغلار ارتغرل نے کہا کہ وہ اس کی جگہ کچھ نہیں بنائیں گے، کیونکہ یہ ان کے اس صدمے کی نمائندگی کرتا ہے جو انہیں بچپن میں اساتذہ کے ہاتھوں مار کی وجہ سے پہنچا اور اب یہ صدمہ ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے
چاغلار ارتغرل کی پوسٹ کافی وائرل ہوئی، جس کے بعد ان کے مداحوں نے بھی اپنے پرائمری اسکول کی یادیں شیئر کیں، جب کہ دیگر اساتذہ نے ایک معروف اداکار کے طور پر تعلیم کی بے عزتی کرنے پر ان پر تنقید کی