eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو ماں نے قتل کر دیا

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بےرحم ماں نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مرادپور کی حدود اسماعیل آباد میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی کیلئے گھر چھوڑنے والی بیٹی کو ماں نےقتل کر دیا۔

مقتولہ شادی شدہ تھی اور گھر چھوڑ کر جانے پر اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے عدالت میں مقدمہ جھوٹا ہونے کا بیان دیا ہے تھا جس پر اہل خانہ سخت ناراض تھے اور ماں نے طیش میں آکر بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button