eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ہڑتال کا اعلان، پاکستان میں پیڑول پمپس بند ہونے کا امکان

پاکستان پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی صورت میں ملک گیر سطح پر پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ریگولیشن سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں 20 روپے زیادہ قیمت پر فروخت ہوگا، تیل کی اسمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ اس میں اضافہ ہوجائے گا، ایران سے معاہدہ کیاجائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ تیل کی صنعت پر75فیصد کنٹرول صرف3بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے،ڈی ریگولیشن کی صورت میں پہلے مرحلے میں احتجاجی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن سی صنعت تباہ ہو جائے گی۔

اس موقع پر ملک خدابخش نے کہا کہ ہم ڈی ریگولیشن کیخلاف عدالت جانے سمیت تمام احتجاج کریںگے، عوام معیاری پیٹرول سے محروم ہوجائے گی، انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں اوگرا نے52کمپنیوں کو لائسنس دے رکھا ہے جس میں صرف3کمپنیاں معیاری پٹرول درآمد کر رہی ہیں۔

سمیع خان نے کہا کہ حکومت بہت چالاکی اپنے اوپر بوجھ ڈالے بغیر قیمتیں بڑھا رہی ہے، اوگرا نے ای سی سی میں اپنی سفارشات بھیج دی ہیں، اگر حکومت خود ہی ایسے فیصلے کرے گی تو ہم پٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہوں گے، اسمگلنگ کے ذریعے پٹرول آرہا ہے جسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button