eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز ہوگیا

پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مفت وائی فائی سروسز کا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے لاہور کے 50 مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صوبائی وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی سروسز کا آغاز ہوگیا ہے۔

Vivid Shop  نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لاہور کے 50 مقامات پر مفت وائی فائی (انٹرنیٹ) کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی اس پر کام کیا جارہا ہے
انہوں نے مزید لکھا کہ ’الحمداللہ، ہم جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک اجلاس کے دوران مریم نواز نے لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے
اس اقدام کا مقصد مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ شہری ایک دوسرے سے باآسانی رابطے قائم کرسکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ آئی ٹی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترجیحی طور پر تعلیمی اداروں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر بھی انٹرنیٹ کی مفت سروس کا آغاز کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button