eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مصنوعی ذہانت کے کیا فوائد ہیں؟ نقصانات سے کیسے بچیں؟

دور جدید میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جینس ) نے جدت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ایک جانب اس کے بے شمار فوائد بیان کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس کے غلط استعمال سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔

اس حوالے سے آئی ٹی ایکسپرٹ اور پی ایچ ڈی اے آئی حمیداللہ قاضی نے مصنوعی ذہانت کے فوائد و نقصانات پر تفصلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ ہے جس کا اثر زندگی کے ہر پہلو میں نظر آنے لگا ہے، اس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اس کا بے دریغ استعمال انسانی بقاء کیلئے ایک سنگین خطرہ بھی بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) تقریباً تمام شعبوں کی ترقی کا باعث بن رہی ہے، ہماری ایکسپورٹس میں بھی گزشتہ سال جو اضافہ ہوا تھا اس بار ہم وہ اہداف حاصل نہ کرسکے اس کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب ٹھیک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے فوائد و نقصانات کو سمجھنا اور اعتدال میں استعمال کرنا ہم پر منحصر ہے ،بین الاقوامی سطح پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے قوانین بنانا اور حدود طے کرنا انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button