eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سندھ ہائیکورٹ میں اسرائیل سے جڑی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد

سندھ ہائیکورٹ میں اسرائیل سے جڑی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی کنٹین میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر فوری پابندی ہوگی۔

کراچی بار کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے اس پابندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 388 ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77 ہزار 437 ہوچکی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ غزہ کے تمام باشندے مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں، ناقص صورتحال کے باعث کیمپوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button