eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

گیس چوری کریک ڈاؤن: 612گیس کنکشن منقطع، 2کروڑ3لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید612گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ2 کروڑ 3 لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 3لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 36 گیس کنکشن منقطع کیے اور 12 لاکھ 90ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کیے گیے ۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے .شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ،1کروڑ 86 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔مزید 19 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button