پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام علی نامی اہلکار نے گھر میں خود کو گولی ماری۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں کورس کررہا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق غلام علی بیماری کے باعث چڑچڑاہو چکا تھا، چھٹی کے دن بیماری سے دلبرداشتہ ہوگیا اور گولی مار کر خودکشی کر لی۔
مقامی پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں