ایویسینا میڈیکل کالج لاہور کی فورتھ ایئر ایم بی بی ایس طالبہ کی مبینہ خود کشی, ساتھی طلبا کا کالج کے باہر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔
ایم بی بی ایس طلبا نے کلاسز کا بائیکاٹ کردیا جبکہ کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ ساتھی طلبا کا الزام ہے کہ انکی طالبہ نے خود کشی کالج انتظامیہ کے دباو میں کی۔
متوفیہ کئی روز سے کالج انتظامیہ کے فیصلوں کو لے کر سخت دباو کا شکار تھی جبکہ اس دوران کالج انتظامیہ کی جانب سے کوئی بات نہ سنی گئی۔
احتجاج کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے سخت رد عمل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
جبکہ انتظامیہ نے احتجاجی طلبا کو ‘دیگر مقاصد کے ساتھ موقع کو استعمال کرنے والے’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو بلا وجہ اچھالا گیا ہے۔