eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان بناتے ہوئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے سہولت کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دیں گے، اسلام آباد کا کوئی شہری جو 70سال یا زائد عمر کا ہے ، ڈرائیونگ لائسنس گھر جاکر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے، کوئی پولیس یا آرمی میں جاتا ہے تو سوچ سمجھ کرجاتا ہے، یہ فورس 24گھنٹےکام کرنےوالےفورس ہے۔

پاسپورٹ میں تاخیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ میں تاخیر مس مینجمنٹ ہے، پاسپورٹ ملنےمیں چند ماہ کی تاخیرہورہی ہے، پاسپورٹ کے اجرا میں کچھ ایشوز ہیں، انہیں حل کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا لوگ پیسے دیں اورپاسپورٹ نہ ملے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسکول اور کالجزمیں آگاہی مہم شروع کریں گے، میں نمبرزبتاؤں گا ہر ہفتے کتنے لائسنس بن رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button