پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے انکار کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے مولانا فضل الرحمان سے مدد لینے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستیں موجود ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کا جے یو آئی کے ساتھ کےپی میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا اور ہم الیکشن سے متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں، کل پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا گیا تھا