eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بھارتی اداکارہ سنی لیون کا ہمشکل روبوٹ تیار

بھارتی اداکارہ سنی لیون کا ہمشکل آرٹیفیشل اینٹیلیجنس( اے آئی) روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

سنی لیون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ہمشکل روبوٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا نام ’اے آئی کلون‘ رکھا گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں یقین نہیں کر سکتی کہ یہ میں ہوں‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب آپ سب مجھے کال کر سکتے ہیں یا جب چاہیں مجھ سے بات کر سکتے ہیں!‘

سنی لیون نے پوسٹ کے آخر میں اپنی ہمشکل روبوٹ سے رابطہ کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا ہے۔

واضح رہے کہ سنی لیونی کی یہ ہمشکل روبوٹ اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کروائی ہے جس نے اس سے قبل بھی کئی معروف شخصیات کے اے آئی روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔

https://twitter.com/SunnyLeone/status/1745113958351282358?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1745113958351282358%7Ctwgr%5E9def669c81a8351bd57c195cc2bcfb3e72da118e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1310934

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button