eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ووٹنگ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

شیخ رشید احمدنے بھی اڈیالہ جیل میں ووٹ کاسٹ کیا لیکن سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چودھری پرویز الٰہی کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکا ۔جبکہ بشریٰ بی بی کا ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہو سکامجموعی طور پر 20 قیدیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چالیس قیدیوں کی لسٹ بھجوائی گئی تھی ۔

دوسری جانب عام انتخابات 2024 ء کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر نگرانی کے لیے وزارت داخلہ کے زیر اہتمام کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں۔ کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں۔ صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

مزید برآں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے،کسی شکایت یا حادثہ کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ (کل)جمعرات کو ہو گی، 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز 17 ہزار 758 امیدواروں میں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے، قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں سمیت چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی وصولی کےلئے ہفتہ 10 فروری اور اتوار 11 فروری کو کھلا رہے گا ۔ امیدواروں اور عوام الناس کےلئے دوبارہ گنتی کے حوالےسے درخواستیں جمع کرانے کےلئے ضروری ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکر ٹریٹ 10 اور 11 فروری 2024 کو کھلا رہے گا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی بابت در خواستیں منجانب در خواست دہند گان / امید واران تحت الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 95 دفتری اوقات کار صبح 8:30 سے شام 4:30 تک وصول کی جائیں گی ۔

مزید ان درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت 10 فروری اور 11 فروری( ہفتہ اور اتوار )کو بھی ہو گی ۔ پٹیشن جمع کرانے کے لئے ضروری ہدایات ایس او پیز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ لہذا ان ایس او پیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروائیں ۔

ایس او پیز کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق پٹیشنز کی کاپیاں (ایک اصل اور 8 کاپیاں )معہ مکمل تفصیل جمع کروانی ہوں گی ۔ جس پر دائر کرنے کی تاریخ ہو گی۔ درخواست دہند گان درخواست کی سافٹ کاپی (پی ڈی ایف) میں مہیا کرے گا اور ساتھ ہی جو بھی اسکے پاس ثبوت ہونگے وہ بھی یو ایس بی میں دے گا اور درخواست کے ساتھ منسلک کرئے گا۔ درخواست دہند گان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کر یں گے اور اپنا درست موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں گے ۔ مزید مد عاعہلیان کے مکمل کوائف اور پتہ تحریر کرنا ہو گا۔

اگر کسی وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی جارہی ہو تو در خواست کے ہمراہ وکالت نامہ لف ہو۔ ایڈوکیٹ کا کارڈ و دیگر رابطہ نمبر موجود ہوں۔ تمام درخواستوں کا با قاعد ہ انڈکس، صفحات کی نمبر نگ اور فلیکٹک ہو۔صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر وصول شد و در خواستیں الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کے لئے مقرر ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button