eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

طالب علم نے پلازے کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی

ڈیفنس بی کے علاقے میں طالب علم نے پلازے کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی، 20 سالہ نوجوان طالب علم زمین پر گرتے ہی دم توڑ گیا متوفی کی شناخت 20 سالہ سید موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ میں 20 کے قریب لڑکے لڑکیاں پارٹی کر رہے تھے کہ نشے کی حالت میں موسیٰ نے دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی،

سید موسیٰ کا تعلق اسلام آباد سے تھا جو ڈیفنس میں نجی یونیورسٹی میں بی ایس سی کا طالب علم تھا،

پولیس نے پارٹی میں شریک تمام افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے ایس پی کینٹ ڈویڑن اویس شفیق کو انکوائری کا حکم دیا ہے،

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ متوفی طالب علم کے والد سید جنید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے،

پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد سے واقعہ کے متعلق بیانات لئے گئے ہیں، وقوعہ کے متعلق دیگر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ متوفی نے خود چھلانگ لگائی ہے یا کہ اسے دھکا دیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے،

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ڈیفنس میں علینہ نامی لڑکی نے بھی ریسٹورنٹ سے چھلانگ لگائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button