eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

خدا کی شان میں نا مناسب شاعری گانے پر معافی مانگتا ہوں٬ عاطف اسلم

عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کبھی غلطی سے کوئی نامناسب الفاظ پر مبنی شاعری گائی ہے تو انہوں نے بعد میں احساس ہونے کے بعد خدا سے معافی مانگی ہے۔

گلوکار کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں عاطف اسلم کو اپنی غلطیوں پر خدا سے معافی مانگنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کچھ دن قبل عاطف اسلم کی جانب سے دیے گئے ایک انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ غلط باتوں پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایسی باتوں پر اعتراض بھی کیا ہے لیکن اگر ان سے کبھی گلوکاری کرتے وقت کبھی کوئی گستاخی کا لفظ نکلا ہے تو بعد میں انہوں نے احساس ندامت میں خدا سے معافی مانگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button