eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

 وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ، سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر مریم نوازکوسیکیورٹی فراہم کر دی گئی، پولیس نے بتایا کہ مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چاراسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا ہے۔

مریم نوازکودوبلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی ہے جبکہ جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

خیال رہے ن لیگ کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button