eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

شاہد خاقان کا کمشنر راولپنڈی سے متعلق بڑا بیان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے دھاندلی کا اعتراف جرم کیا ہے تحقیقاتی کمیشن سے کچھ نہیں ہوتا، چیف جسٹس معاملے کی تہہ تک جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کمشنر کہہ رہا ہے میں نےآئین توڑا الیکشن میں چوری کی ہے عوام کی مینڈیٹ کی نفی کی ہے،  کیا کسی نےکمشنر سے پوچھا ایسا کیوں کررہے تھے؟

انہوں نے کہا کہ کمشنر نے الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس پر بات کر دی اور ہم خاموش ہیں ایک شخص نےاعتراف جرم کیا،چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے تہہ تک پہنچیں، ن لیگ کا جواب دینا نہیں بنتا اس پر انکوائری کمیشن بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 13 اسمبلی سیٹوں میں چوری کا اعتراف کیا گیا اب الیکشن پر شکوک پیدا ہو گئے کمشنر کو عدالت میں اعتراف جرم کرنا چاہیے،عدالت کو اس سے پوچھنا چاہیے عدم اعتماد پر لوگوں میں شکوک ہیں پھر16 ماہ کی تکلیف دہ حکومت آئی، الیکشن عمل کےدوران سزائیں ہوئیں، عوام ان باتوں پر ردعمل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود دیکھ لیا ہوگا کہ اس الیکشن کا کیا ماحول اور نتائج کیا ہیں؟ پانچ سال کہیں یا15سال کہیں حکومت ایسے چل ہی نہیں سکتی۔ شہبازشریف بھی وزیراعظم بن بھی جائیں گے تو کیا کرلیں گے؟ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سامنے جب بڑی اپوزیشن بیٹھی ہوگی تو آپ کے لیے حکومت چلانا مشکل ہوگا،
کمشنر پنڈی نے سوالات کھڑے کردیے اور بھی سوالات کھڑے ہوں گے، آپ حکومت میں رہ کر ان سوالوں کے جواب کیسے دے سکیں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button