eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پی ٹی آئی سے شیرانی گروپ کے اتحاد ختم

پاکستان تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔

جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلّے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔

مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلاء دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button