eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اسکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 طالب علم ہلاک

 ایک اسکول ہاسٹل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، آگ لگنے سے 13طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے ایک اسکول ہاسٹل میں افسوسناک واقعے میں تیسری جماعت کے طالبعلم ہلاک ہوئے۔ آگ لگنے کا واقعہ صوبے ہینان کے گاؤں میں گزشتہ رات پیش آیا۔

رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر فوری قابو پالیا تھا، ایلیمنٹری اسکول کے سربراہ کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button